وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز شریف کی قومی حکومت بنانے کی تجویز پر چیلنج دے دیا اور کہا کہ بنا کے دکھاؤ قومی حکومت، عمران خان تمھارا جینا مشکل کردے گا۔
سندھ ہاؤس کو اسٹاک ایکسچینج کہہ کر شیخ رشید نے وہاں موجود اتحادیوں اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے واپسی کی اپیل کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ بِکنے اور بَکنے والے واپس آجائیں، عمران فیصلہ کن لڑائی لڑے گا، تصادم ہوا تو یہ پچھتائیں گے، ہاتھ ملیں گے، ڈاکوؤں، لٹیروں، منی لانڈررز کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائیگی۔
وزیر داخلہ نے اعتراف کیا کہ انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) نے تو صرف پانچ چھ ارکان کا بتایا تھا، نیشنل ٹی وی چینلز کا شکریہ جنہوں نے اوروں کی بھی ویڈیو چلادی۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہی ویڈیو اب سپریم کورٹ میں چلے گی، ان کیخلاف ریفرنس بنے گا۔