|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ: حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گوادر میں سمندری ٹرالر مافیاء کے خلاف بینر اٹھا کر لے آئے، پارلیمانی سیکرٹری برکت علی رند کا مولانا ہدایت الرحمن سے پیسے لینے میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن ٹرالر مافیا کے خلاف بینر اسمبلی ہال میں اپنی نشست کے سامنے آویزان کردیاجس پر اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہاسمبلی قواعد کے مطابق آپ بینر ایوان میں نہیں لگا سکتے ہیں۔جس پر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچستان سے سالانہ 200 ارب کی مچھلی چوری کرلی جاتی ہے یہ کام لین دین کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے ایک ٹرالر سے تین ،چار لاکھ روپے لئے جاتے ہیں یہ پیسے کون لے رہا ہے ،

میں کسی نام نہیں لے رہا ہوں۔پارلیمانی سیکرٹری ماہی گیری برکت علی رند نے کہا کہ مولاناہدایت الرحمن پیسے لینے کاثبوت دیں ملوث افراد کو معطل کروں گاجب بھی مولاناہدایت الرحمن نے نشاندھی کرتے ہیں ہم نے گشت کی ٹیمیں بھجوائی ہیں محکمہ فشریز کی ٹیموں پر فائرنگ تک ہوئی ہے

مولاناہدایت الرحمن صرف الزام نہ لگائیں۔ بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *