کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی مبین نے بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلی سردار اختر مینگل کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست کے وقت سردار اختر مینگل عدالت میں موجود تھے وکلاء کے دلائل کے بعداے ٹی سی کے جج نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اے ٹی سی نے سر د ا ر اخترمینگل کی ضمانت 50 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی سردار اخترمینگل کی پیروی سا جد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کی سرداراختر مینگل پر گزشتہ سال شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسے کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خیر خیریت ہیں اس وقت جو بھی فیصلے کیے جاتے ہیں وہ اوپر سے ہوتے ہیں الیکشن کروانے اور اس کے نتائج مرتب کرنے والی قوتیں وہی ہیں جن کے سامنے ہم سب بے بس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں سے پوچھا جائے کہ یہ پیپلز پارٹی کی پارٹی ہے یہ کسی اور کی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کون ہیں ، کہاں سے منتخب ہوئے ہیں میں نہیں جانتا ۔
Leave a Reply