کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے تین کانکنوں کو اغواء کرلیا گیا ۔
سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو ہرنائی میں زہری لیز کے علاقے سے ایک کوئلہ کان سے تین کان کنوں عبدالرزاق، عصمت اللہ اور حمید اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Leave a Reply