|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2022

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے یا فارغ ہوجائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس کے لیے ارکان پیدل چل کر پارلیمنٹ لاجز پہنچے جب کہ منحرف ارکان بھی اپوزیشن کی لابی میں پہنچ چکے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی قوممی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ ،چوہدری سالک حسین اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ گئے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ ڈالنے نہیں آئے بلکہ کسی اور کام سے آئے ہیں۔

اپوزیشن نے 176 ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیے ہیں جب کہ حکومتی ارکان بھی سرپراز دینے کے دعوے پر قائم ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ پارلیمنٹ میں اس وقت موجود ہمارے 176 ارکان ہیں جب کہ پارلیمنٹ میں ٹی آئی ارکان کی تعداد 21 ہے۔