|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2022

ملسم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پولیس اسمبلی میں آ گئی ہو۔

انھوں نے اس کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر ڈالتے ہوئے متنبہ کیا کہ ’آئی جی کو اسمبلی میں بلا کر اسے ایک مہینے کی سزا دی جائے گی۔‘

پنجاب اسمبلی کے اہم اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ تاحال شروع نہیں ہو سکی اور پی ٹی آئی اراکین نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا گھیراؤ کرکے ان پر تشدد کیا ہے۔