|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2022

ملتان : پاکستان سرائیکی پارٹی ضلع ڈیرہ غازی کے سیکرٹری جنرل حاجی عبدلمجید خان لنگاہ دبئی کے صدر حاجی فیصل خان لنگاہ ڈیرہ غازی خان سے وفد نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ اور مرکزی رابطہ سیکرٹری محمد اشرف خان لنگاہ شرافت عباس خان لنگاہ سے ملتان میں ملاقات کی ملاقات میں پاکستان سرائیکی پارٹی کی موجودہ۔

نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اور سرائیکی خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر سرائیکی قومی مسئلہ پر مشترکہ سرائیکی قوم پرستوں کی طرف سے عید کے تحریک چلانے اور پاکستان سرائیکی پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر حاجی عبد المجید لنگاہ نے کہا کہ بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی سرائیکی تحریک کیلئے لازوال خدمات ہیں اسی جذبے کو لیکر سرائیکی تحریک کیلئے کام کرنا ہوگا پاکستان سرائیکی پارٹی کی قیادت کو بھی تاج لنگاہ کے نقشے قدم پر چل کر پاکستان سرائیکی پارٹی کی خدمات دینی ہوگی پاکستان سرائیکی پارٹی کو چاہئے کہ وہ سرائیکی خطے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔

اور سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے پاکستان سرائیکی پارٹی کی قیادت کو سرائیکی خطے کے تمام سٹیک ہولڈر سے مزاکرات کرنے ہوگے تب جاکر صوبہ سرائیکستان حاصل ہوگا اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ اور مرکزی رابطہ سیکرٹری محمد اشرف خان لنگاہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔