|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2022

کراچی میں چائینیز ٹیچرز حملے سے قبل جامعہ کراچی نے پیشگی سیکیورٹی خط لکھا تھا،جامعہ کراچی کی جانب سے کنفیوشس ڈیپاڑمنٹ کو چینی ٹیچرز کی بغیر سیکیورٹی کے نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،

جامعہ کراچی کی جانب سے رینجرز حکام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا،خط میں لکھا گیا ہے کہ چائنیز آفیشل بغیر رینجرز اور پولیس سیکیورٹی کے نقل حرکت کررہے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے سبب جامعہ کراچی زمہ دار نہیں ہوگی ، چائنیز آفیشل کو بغیر سیکیورٹی کے نقل و حرکت پر روکا جائے۔ جامعہ کراچی نے خط اکتیس مارچ کو کنفیوشس ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی اداروں کو بھیجا تھا