|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2022

نیپرا نے کے الیکٹرک اوربجلی تقسیم کارکمپنیوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی منظوری کے بعد کراچی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے اور باقی ملک میں فی یونٹ 2 روپے 87 پیسے اضافے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ ابھی ایک تخمینہ بتایا ہے کہاں تک اضافہ ہو سکتا ہے، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرےگی جب کہ اضافے کا اطلاق صرف ایک مہینے کے لیے ہوگا۔