|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2022

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولونا عبدالخبیر آزاد نے ماہِ شوّال 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر بروز منگل 3 مئی کو ہوگی۔

 عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کی صدارت اسلام آباد کی کوہسار عمارت میں ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیو کا اجلاس ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ہمیں ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’مرکزی اراکین تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں، مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہیں۔

علاوہ ازیں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہے، جہاں چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی۔

شہادتوں کا جائزہ اور تصدیق کرنے کے بعد  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر آنے یا نظر نہ آںے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی ہے، ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے پیدائش ضروری ہوتی ہے۔