|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی، شيخ تميم بن حمد الثانی نے پاکستان کے عوام کيلئے نيک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزيراعظم شہباز شريف نے امير قطر شيخ تميم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبادکباد دی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درميان تعلقات پر اظہار اطمينان کیا۔ شيخ تميم بن حمد الثانی نے بھی پاکستان کے عوام کيلئے نيک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزيراعظم نے امير قطر کو دورہ پاکستان جبکہ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شہباز شریف کو دورہ قطر کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں پاک قطر سیاسی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، امیر قطر اور پاکستانی وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔