|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شہبازشریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کر ديا۔

 

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں ایسے لوگ بٹھا ديئے گئے ہیں جن کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔

 

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اس لئے نہیں گیا کیونکہ مجھے انکی شکلیں پسند نہیں،انکے ساتھ چلنا میرے لیے مشکل تھا اسلئے تیمور سلیم جھگڑا کو اجلاس میں شرکت کےلیے بھیج دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرخارجہ بنایا گیا، اللہ خیر کرے یہ پاکستان کو آگے کیسے لے کر جائیگا یہ حکومت تو پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی، کہا جلد الیکشن ہونگے اور عمران دو تہائی اکثریت لیں گے۔

 

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے ٹریک پر ہے اور ہم کم وسائل کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں مگر وفاق ہمارے حقوق غضب کررہا ہے، امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کاحق ان کے گردن پکڑ کربھی لوں گا۔

 

محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام وہاں پہنچے گی، پاکستان کی عوام کا شکریہ جو ہمیں سپورٹ کررہی ہے، جلد الیکشن ہونگے اور عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا