|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2022

کوئٹہ : پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے 32نکا تی مفا ہمتی یا داشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔دونوں مما لک کی جا نب سے مفاہمت کی یا داشت پرایران کے شہر زاہدان میں پا ک ایران جوائنٹ با رڈر ٹریڈ کمیٹی کے نویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر پا کستانی وفد کے سربرا ہ چیف کلکٹر کسٹمز بلو چستان پا کستان محمد صادق اور ایرا ن کی جا نب سے سیستان بلو چستان ایران کے انڈسٹری، ما ئنز اینڈ ٹریڈ آ رگنا ئزیشن کے جنرل منیجر ایرج حسن پور نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی،سنیئر نا ئب صدر حا جی ایوب مر یا نی، نا ئب صدر امجد علی صدیقی، محکمہ کسٹمز کے ارشد حبیب خان،خیال محمد، عمر شہریا ر،محکمہ فشریزکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عصمت اللہ و دیگر اور ایرانی حکام بھی مو جو د تھے۔زاہدان میں ہو نے والے پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن میں دونوں مما لک کے حکام کے ما بین دوطرفہ تجا رت و دیگر سے متعلق مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت کی یا داشت میں دونوں ہمسائیہ مما لک کے درمیان پا نچ سالہ اسٹریٹیجیک ٹریڈ کوآ پریشن گو لز کے حصول کے لئے دو طرفہ تجا رت کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ہر ممکن تعاون کر نے کے عزم کا اعادہ،با زارچہ تفتان بزنس گیٹ وے کی فعا لی،پشین مند،رمدان گبد پر دو ما ہ کے دوران کسٹمز اور دیگر انتظا می دفاترکے قیام،کو ہک پنجگور پر چوتھاآ فیشل با رڈر کرا سنگ پوائنٹ /کسٹمزاسٹیشن قائم کر نے،دونوں مما لک کے وزرائے خارجہ کے درمیان سرحد کے دونوں جا نب6 مشترکہ بارڈر ما رکیٹس بنا نے کے معاہدے پر عمل در آ مد کے پہلے فیز میں کو ہک چیدگی،پشین مند اور رمدان گبد بارڈر ما رکیٹس کو فعال کر نے،میر جا واہ،اسپیشل اکنا مک زون، گوادر اور چاہ بہار اور سیستان زونز تک پرا ئیویٹ سکیٹرز کے سر ما یہ کا روں کی رسائی سہل کر نے،پا کستانی ما ل بر دار گاڑیوں کو زاہدان اور ایرا نی ما ل بر دار گاڑیوں کو کو ئٹہ تک سامان لے جا نے، 30فیصد در آمدی و بر آمدی ما ل بزریعہ ٹرین لے جا نے، دونوں ملکوں کو سیاحت کے فروغ، تیکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کوآ راستہ کر نے کے لئے با ہمی تعاون بڑھا نے سمیت مختلف امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ مفاہمتی یا داشت میں دونوں ہمسائیہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تجا رت کے فروغ پر زور اور اس امر کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے تاکہ پا نچ سالہ دوطرفہ اسٹریٹیجیک ٹریڈ کوآ پریشن معاہدے جس پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے تھے پر عمل در آمد کیا جا سکے فریقین نے کسٹمز، امیگریشن اور ٹریڈ سے وابستہ افراد پر مشتمل 6رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا کمیٹی سہ ما ہی بنیا دوں پر کا روبا ری آ پریشنل معاملات حل اور جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی میں طے پا ئے جا نے والے معاملات پر عمل در آمد کا جا ئزہ لیتی رہے گی مذکو رہ کمیٹی کا پہلا اجلاس جو لا ئی2022 کے پہلے ہفتے میں پا کستان میں ہو گا جبکہ دوسرا سہ ماہی اجلاس ایرا ن میں منعقد کر نے اور کسٹمز فا رمیشنزکیلئے دونوں مما لک کے کسٹمز حکام کے درمیان ہاٹ لا ئن کی تشکیل پر اتفاق کیا گیاہے۔

One Response to “پا ک ایران دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے 32نکا تی مفا ہمتی یا داشت پر دستخط”

  1. Syed Khawar Mehdi

    Is there an English version too of this article ?

Comments are closed.