|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2022

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس پر حکومتی اتحاد کی فل بنچ بنانے کی استدعا مسترد ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے!

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی!