|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2022

سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب دیکھ رہا ہوں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میرے ساتھ ن لیگ کے کسی شخص نے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کو آج ہی وزیراعلیٰ دیکھ رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نرم مداخلت کے کوئی اشارے ہمیں نہیں آرہے، کوئی بات چیت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائیں، حالات بگڑ رہے ہیں، سنبھال نہیں سکیں گے لہٰذا بہتر ہے عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہم سیاسی سوچ رکھنے والے ہیں، مجھے ابھی تک کوئی مداخلت نظر نہیں آرہی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ تھوڑی دیر میں سنایا جائےگا جبکہ حکمران اتحاد نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔