|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی شروع ہے۔ ایوان میں 350 سے زائد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق  اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو ا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ  پریس گیلری میں بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب ن لیگ نے اسپیکرکے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرتحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔

خط کے متن کے مطابق ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کےتحت کروایا جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہیے۔