|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ راستے میں وزیراعظم کو این ڈی آیم اے چئیرمین نے ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ کی تصاویر بھی شئیر کی۔

سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے اب تک 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں  سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں۔ خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد دم توڑ گئے۔

بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی سب بہا لے گیا۔