خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں دریائے سوات کےکنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 گھر سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔
پاکستان کے طول و عرض میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اسی تباہی میں دریائے سوات کا ایک خاندان بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
چارسدہ میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 گھروں کو سیلاب اپنے ساتھ بہا لے گیا، جہاں مکانات تھے اب وہاں دریا بہہ رہا ہے۔
اس کے علاوہ سیلاب میں منڈا ہیڈ ورکس پل بہہ گیا جبکہ ضلع مہمند کے لوگ دریائے سوات میں کشتیوں پر خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے ملک آباد میں سیلابی ریلہ تو گزر گیا لیکن علاقے میں سیلابی پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں خصوصاً خواتین کو شدید پریشانی کا سامناہے۔