|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2022

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچ رہی ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر دو بجے  پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز  کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام بجے کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22  اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔