|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2022

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کراچی میں رپورٹ کردی ہے جن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم بھی شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گاجبکہ مہمان ٹیم بھی آج اپنا پریکٹس سیشن کرے گی۔

گزشتہ روز ہونے والے سیشن میں بھی مہمان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔