|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2022

کراچی: شہر قائد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 2 وراثتی سرٹیفکیٹ سینٹرز نے کام شروع کردیا۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے شہر قائد میں قائم کیے گئے وراثتی سرٹیفیکٹ سینٹر کا افتتاح کیا، جس کے بعد دونوں دفاتر آپریشنل ہوگئے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈی جی نادرا سندھ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید ممکنہ بہتری کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نادرا شب و روز عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جو ہمارا نصب العین اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

افتتاح کے موقع پر ڈی جی نادرا سندھ کرنل (ریٹائرڈ) انیس خان ان کے ہمراہ تھے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت دینے کے لئے کورنگی سینٹر میں پروسیسنگ کاؤنٹرز بڑھا کر10 کردیئے گئے۔