خیبرپختونخواہ پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں مقامی جیمز اسٹون تاجر سے ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیمز اسٹون کے ملازم ملزم جلال نے ساتھی ملزم فرید کے ساتھ مل کر اپنے مالک جیمز سٹون ڈیلر سے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور واردات کے دوران 13 لاکھ روپے چھین لیے تھے۔ دوران تفتیش دونوں ملزمان نے ڈکیتی سے متعلق اعتراف کیا اور دونوں ملزمان کا تعلق شاہین مسلم ٹاون سے ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
خواجہ سرا ڈولفن آیان حملہ کیس میں ملزم اعجاز گرفتار
علاوہ ازیں پہاڑی پورہ پولیس نے بھی ڈولفن آیان حملہ کیس میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 5 ستمبر کو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ڈولفن آیان اور دیگر خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ڈولفن آیان سمیت 3 خواجہ سرا زخمی ہوئے تھے، ملزم خواجہ سراؤں پر متعدد حملوں میں ملوث ہے۔