|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2022

فٹ بال کی تاریخ کے دو مشہور ترین گول کرنے والے ڈیاگو میراڈونا کی جانب سے استعمال ہونے والا فٹ بال جلد نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان 1986 کے مشہور ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں استعمال ہونے والے فٹ بال کی تخمینہ قیمت £2.5m سے £3m یعنی 80 کروڑ روپے کی قریب ہے۔

اسے تیونس کے ریفری علی بن ناصر نے فروخت کیا ہے جنہوں نے کھیل کے دوران میراڈونا کے ‘ہینڈ آف گاڈ’ گول کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ گیند فٹ بال کی تاریخ کا حصہ ہے ، یہ صحیح وقت ہے کہ اسے دنیا کے ساتھ شیئر کیا جائے۔

یہ گیند فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع مانے جانے والے میچ کے پورے 90 منٹ تک استعمال کی گئیتھی۔