|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2022

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔

رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

تاہم اب  فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔ فچ ریٹنگز کے مطابق ٹرپل سی پلس یا اس سے کم ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کیا جاتا۔

فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) ‘B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔

فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کرتے۔

فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔