آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس کے بعد 4 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیموں کو مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 1میں جگہ بنانی تھی۔
اس طرح کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم اور گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 2 میں شامل ہونا تھا۔
تاہم پہلے مرحلے کے اختتام پر سری لنکا اور آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں جگہ بنالی ہے جبکہ زمبابوے اور نیدرلینڈز گروپ 2 میں شامل ہوگئے ہیں۔
گروپ 1
- آسٹریلیا
- انگلینڈ
- نیوزی لینڈ
- افغانستان
- سری لنکا
- آئرلینڈ
گروپ 2
- پاکستان
- بھارت
- جنوبی افریقا
- بنگلادیش
- زمبابوے
- نیدرلینڈز
سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔