|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2022

 پاکستان کرکٹ ٹیم  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اپنا تیسرا میچ کل پرتھ میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگی تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔

قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنےکے لیے پرامید ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں کل دن (مقامی وقت) دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

اتوار کو بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سےکم ہیں، دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد امکانات ہیں، پرتھ میں آج بھی کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔