|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2022

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 80 فیصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میسر نہیں ہیں۔

اعلیٰ تعلیم پر انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ  حکومت نے سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کا حق ہے کہ اسے تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2010ء اور 2025ء میں تعلیم کے فروغ کو ترجیح میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور کارپوریٹ گورننس کا نظام لا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے لیے 7 نکاتی فریم ورک بنایا ہے۔