|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے لوگوں کو معاف کردینے کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے۔

دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے، جنگ ہماری دہلیز پر آگئی، خواجہ آصف

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے پالیسی بیان جاری کیا اور کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں ایسے لوگوں کو بھی چھوڑا گیا جنہیں موت کی سزا ہوچکی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایوان میں رکھیں، ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

ہمیں کیا آپ نے مرنے کےلیے رکھا ہوا ہے؟ نور عالم خان

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی پارلیمنٹ بنائے گی، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی یہاں آئیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہوگی، پوچھتا ہوں اس معزز ہاؤس کو پالیسی دینے والی حکومت کون ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت پارلیمان کو اعتماد میں لیں، ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا سیکیورٹی کی خامی ہے، آئی جی معظم جاہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کو خدشہ ہے کہ پولیس لائنز میں رہائش پذیر کسی فیملی نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خراسانی گروپ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنما نور عالم خان کے جذبات کو اگر ٹھیس پہنچی ہے تو ذاتی طور پر اور اپنی جماعت کی طرف سے ان سے معذرت خواہ ہوں۔