|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر ہم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دیں گے۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کا یہ شوق بھی پورا ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہتھکڑیاں اور تشدد کچھ بھی نہیں، وطن کیلئے جان بھی حاضر ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیاری کرلیں، سگنل دوں گا تو گرفتاریاں دیں گے۔