|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2023

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمیں جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے بل پر ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔

 فوج کی قیادت کے معاملے پر ایک پارٹی ووٹ نہ دیتی تو سیاسی پولرائزیشن ہو جاتی جو ادارے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں ایک ساتھ ہی صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ہوں گے ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر  کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز  ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ‘ووٹ کوعزت دو’ کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا، ووٹ کو خود بے عزت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا چاہیےکہ کس نے چاپلوسی کرکے ان سے یہ غلط فیصلہ کرایا؟ مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آ رہیں۔