|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجرگھونپنےکے مترادف ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کےمعاملےکو دفن کرکےبھارت سے تعلقات بنانا انٹرنیشنل ایجنڈےکا حصہ ہے، ایجنڈے کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کے لیے ہونے چاہئیں، پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کے لیے اہمیت کھو رہا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے باقاعدہ قانون بننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کا آرڈریہ تھا کہ جب سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بنے گا تو اگلے لمحے معطل ہو جائےگا، سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل کو قانون بننے سے نہیں روکا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ قانون اس وقت تک قابل عمل نہیں جب تک سپریم کورٹ حکم امتناع واپس نہ لے، سپریم کورٹ 3 مئی کوسماعت کرےگی، جوفیصلہ ہوگا سب پربائنڈنگ ہوگا۔