|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کو 100 دن ہوگئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کے ماہی گیروں کے لیے احتجاج کیا تھا، بلوچستان میں مکمل امن اور سی پیک کی تکمیل چاہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان سے یکجہتی کے لیے یکم مئی کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائےگا۔