|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کے بعد امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے نوٹس بھجوا دیا۔

امریکا میں لابنگ کےالزامات کے بعد حسین حقانی نے وکیل کے ذریعے عمران خان کوالزامات پرنوٹس بھجوایا، یہ نوٹس اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں بھجوایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی پر امریکا میں قمر جاوید باجوہ کیلئے لابنگ کا جھوٹا الزام لگایا، حکومت گرانے کیلئے مہم چلانے کا الزام اشتعال انگیز ہے۔ عمران خان فوری طور پر جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے کبھی بھی کسی آرمی چیف کیلئے امریکا میں لابنگ نہیں کی، میرے موکل اسکالر ہیں جو پاکستانی سیاست اور خارجہ پالیسی پر لکھتےہیں، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی کسی کیلئے لابنگ نہیں کر سکتا۔

اسٹیون برینزن نے کہا کہ حسین حقانی نے امریکاقوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور کسی سیاسی رہنماکی حمایت یا لابنگ کیلئے معاوضہ نہیں لیا، حسین حقانی کیخلاف الزامات جھوٹے،ہتک آمیزاورخطرناک ہیں۔