|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

وزیردفاع خواجہ آصف کا نیوزکانفرنس میں کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام آئین وقانون کےمطابق فیصلے کرناہے،پنچایت لگانانہیں۔ ہماری توچھوٹی چھوٹی باتوں پرفیصلے آجاتےہیں۔

سیالکوٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نےنیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی چیف جسٹس سے بڑی کوئی عزت نہیں،جب عدلیہ کی بات ہوتی ہے تو عوام کےاعتبارکی بات ہوتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےمزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ کےدوران حالات نے کروٹ لی،ثاقب نثار نوازشریف کی دشمنی میں بہت دورنکل گئے۔ثاقب نثارنے ٹی وی پر تسلیم کیایہ میرےبیٹےکی آڈیو ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ ملک آج جن بحرانوں کاشکارہے اس کا ذمےدارعمران خان ہے،جس نے ٹکٹوں کیلئے ریٹ لسٹ لگارکھی ہے۔ثاقب نثارہی نہیں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی بے نقاب ہوگئی۔اقتدارسےدوری عمران خان کو اندرسے کھائے جارہی ہے۔

وزیردفاع نے چئیرمین پی ٹی آئی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب انکو نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں۔عمران خان نے وزیر آباد کالانگ مارچ بھی کسی کے کہنے پرکیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جون کے اوائل میں بجٹ آرہا ہے،عوام کوریلیف دیں گے۔آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔اب دیکھنا ہے آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔