|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کے معاملے میں اپنایا گیا طریقہ قابل قبول نہیں،کچھ لوگ ایشوزکوغلط رنگ دےکرعجیب کیفیت پیداکرناچاہتےہیں۔

اپنے ایک بیان میںسربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چندروزقبل پولیس رات کوپرویزالٰہی کےگھرپرگئی،پولیس کوبتایاگیاکہ پرویزالٰہی میرے گھرمیں ہیں،جس پرپولیس پرویزالٰہی کاگھرچھوڑکرمیرےگھرکی طرف دوڑی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس والےآگےبڑھ رہےتھےتومیرےدونوں بیٹوں نےانہیں روکا، میرےدونوں بیٹےاس صورتحال میں زخمی ہوگئے،اس سارےمعاملے پرجو طریقہ کاراپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان بہت سی پریشانیوں میں گھراہواہے،کچھ لوگ ایشوزکوغلط رنگ دےکرعجیب کیفیت پیداکرناچاہتےہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کرپشن کيس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی کوشش ناکام ہوگئی تھی، گھر کی 3 سے 4 بار تلاشی کے بعد بھی سابق وزیراعلیٰ ہاتھ نہ آئے، پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم ساڑھے 6 گھنٹے بعد ناکام لوٹ گئی۔

سابق وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے گھر داخل ہونے کیلئے پولیس نے بکتربند کی مدد سے مرکزی دروازہ توڑا، پوليس کی محافظوں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، پرویزالٰہی کے گھر سے پولیس پر پتھراؤ بھی کيا گيا، مبينہ طور پرپيٹرول بھی پھينکا گيا، پوليس نے خاتون سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔