|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ اس بار بھی سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم دکھانےکی وجہ غلطی یا نا اہلی نہیں بلکہ ایک خاص منصوبہ بندی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 50 برسوں سے شہری علاقوں سے مردم شماری میں زیادتی ہوتی رہی، سندھ کے شہری علاقوں کو ہی احتجاج اعتراض اور اپیلیں کرنا پڑتی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ارباب اختیار کم سے کم ہماری بات سُن رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غلطیوں کی نشاندہی پر ایم کیوایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔