|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں مذاکرات پر اثر انداز  نہیں ہوں گی، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

خرم دستگیر نےکہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں بجٹ ہم ہی پیش کریں گے، بجٹ میں غریب ترین پاکستانیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا جوسیاسی قیمت ادا کرنی تھی کر دی، اب بہتری کا وقت ہے،کسی دباؤ کے تحت حکومتیں ختم نہیں کی جاتیں۔