|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپیہ مانگا گیا۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سوچنےکی بات ہےکہ ثاقب نثار جب منصف تھا تب کیا کچھ کرتا تھا۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کو سازش کے تحت مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا، سمجھ سےبالاترہےکہ دہشت گردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جان بوجھ کر ایل این جی درآمد نہیں کی، ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔