|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2023

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے سالانہ خط میں کہا ہے کہ ’سال 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا‘۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں، بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے اپنی مشترکہ تصنیف میں دلیل دی کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2035 تک اس دنیا میں کوئی غریب ملک نہیں رہے گا کیونکہ یہ قومیں اپنے امیر ہم منصبوں کی ایجادات سے مستفید ہوں گی۔

انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سالانہ خط میں کہا ہے کہ ’میں اس بارے میں کافی پر امید ہوں اور یہ پیشین گوئی کرسکتا ہوں کہ 2035 تک دنیا میں تقریباً کوئی غریب ملک (موجودہ تعریف کے مطابق) باقی نہیں رہے گا‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’تقریباً تمام ممالک، جنہیں آج ہم کم یا درمیانی آمدنی کا کہتے ہیں، وہ اپنے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے اور نئی ویکسین، بہتر بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی ایجادات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اپنی جانب راغب کریں گے‘۔

ان کے مطابق 2035 تک زیادہ تر ممالک کی فی کس آمدنی اس وقت چین کے مقابلے زیادہ ہو گی۔ 70 فیصد سے زائد ممالک کی فی شخص آمدنی آج چین کے مقابلے زیادہ ہوگی۔ تقریباً 90 فیصد کی آمدنی آج کے بھارت سے زیادہ ہوگی‘۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بل گیٹس نے یہ پیش گوئی کی ہے، بلکہ اس سے قبل 2014 میں بھی انہوں نے اس حوالے سے پیش گوئی کر چکے ہیں۔