|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2023

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملے میں صدر پیوٹن بال بال بچ گئے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا، جس کا نشانہ صدر ولادی میر پیوٹن تھے۔

روسی حکام کے مطابق ڈرون حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا ہے، حملے میں صدر پیوٹن بال بال بچ گئے۔

روسی میڈیا کی رپورٹس میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن محفوظ ہیں، انہیں کسی قسم کا کوئی زخم نہیں آیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ صدر پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق اپنے کام کررہے ہیں۔

روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں کریملن کی بلڈنگ کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

کریملن نے متنبہ کیا ہے کہ روس اس حملے پر جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور اس کارروائی کو ’’دہشت گرد‘‘ حملہ سمجھتا ہے۔