اسرائیلی قابض فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی قابض فورسز نے نابلس شہر میں آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کئی گھروں کا محاصرہ کرلیا، گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد بھی پھینکا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح 2 فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی نوجوانوں کے بارے میں داخلی سلامتی کے ادارے ’’شین بیت‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے اپریل کے مہینے میں اسرائیل اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو غرب اردن میں حملہ کے دوران قتل کر دیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔