|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2023

ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں متعلقہ وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔

ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور نقصانات کے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ملکی سلامتی کےحوالےسےاہم فیصلےمتوقع ہیں۔