|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2023

رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا.

 قاسم سوری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

علی محمد خان کو سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق علی محمد خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق جی بی ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی۔ وزیراعلیٰ گلگلت بلتستان کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ گلگلت بلتستان شمس لون، وزیر قانون جی بی سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔