|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2023

کوئٹہ میں بولان کے علاقے پیرو کنری ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پیرو کنری ٹریک کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔