کراچی: رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی۔
ملزمان نے رینجرز چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔