|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

16 مئی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں  خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔