|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد بند کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس کو بحال کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد تمام ایپس بھی بند کر دی گئی تھیں۔

اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کی گرفتاری کو غیر قانونی دینے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وزارت داخلہ نے چند روز قبل ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بحال کر دی تھی۔

سماء کے نمائندہ ظہیر علی سے خصوصی بات کرتے ہوئے پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو بحال کر دیا گیا ہے۔