|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2023

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔

عامر کیانی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے۔

عامرکیانی نے مزید کہا میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔

ذرائع کے مطابق عامرمحمود کیانی آج شام 5 بجے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔