|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2023

 لاہور: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عمران خان کے الزامات جھوٹ ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے تازہ الزامات بے ہودہ اور سفید جھوٹ ہیں، پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور سیکڑوں زخمی ہونے کا الزام سفید نہیں بلکہ کالا جھوٹ ہے، پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے۔

عامر میر نے کہا کہ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں، جھوٹے الزامات پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔