|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

خضدار:  اعلی حکام کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی نے ضلعی انتظامیہ و سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نرسنگ کالج خضدار کے ہڑتالی اسٹوڈنٹس کے ساتھ مذاکرات کئے۔

بات چیت کے نتیجے میں ہڑتالی اسٹوڈنٹس نے دو ہفتوں کے لیے اپنا احتجاج عارضی طور پر موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے طلبا کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر عملدر آمد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹوڈنٹس کی مطالبات کو ہر سطح پر سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اعلی حکام ان مسائل کو اولین ترجیح کے ساتھ حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔